?سورۃ اٰلِ عمران ? آیت نمبر۔85 ???بسْــــــــــــمِ اللّٰه...
?سورۃ اٰلِ عمران ? آیت نمبر۔85
???بسْــــــــــــمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ???
وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا
فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُۚ-وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ (۸۵)
#ترجمعہ_کنزالایمان:- اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے ہے۔
#ترجمعہ_کنزالعرفان:- اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔
#تفسیر:- {وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا: اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین چاہے گا ۔} اللّٰه تعالیٰ نے واضح طور قرآن پاک میں کئی جگہ فرما دیا کہ اللّٰه عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک پسندیدہ دین صرف اسلام ہے اور اسلام کے علاوہ کوئی دین اللّٰه تعالیٰ کی بارگاہ میں اِس زمانے میں معتبر نہیں۔ اسلام کے علاوہ کوئی کسی دین کی اخلاقی باتوں پر جتنا چاہے عمل کر لے جب تک مکمل طور پر بطورِ عقیدہ اسلام کو اختیار نہیں کرے گا اس کا کوئی عمل بارگاہِ الٰہی میں مقبول نہیں اور اب اسلام سے مراد وہ دین ہے جسے حضرت محمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ لے کر آئے۔
View more on Facebook
- ← تمام عاشقانِ رسُول ﷺ کو ربیع الاول کا چاند? مبارک ہو۔ ♥?????...
- ?ﺑِﺴْــــــــــــــــــﻢِ ﺍﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِ ﺍﺍﺭَّﺣِﻴﻢ ☀?⭐ ?⚡الس... →
Leave a Message